اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے قریب وہابی دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ کیا ہے افغان سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی ميں 2 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صدارتی محل پر حملہ اس وقت کیا گیا جب افغان صدر اشرف غنی عیدالاضحی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جھڑپ میں 2 دہشتگرد مارے گئے تاہم افغان فورسز اور وہابی دہشتگردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
.......
/169